جموں//پنتھرس پارٹی کے ضلع صدرکٹھوعہ روبن شرمانے پارٹی سرپرست پروفیسربھیم سنگھ کی طرف سے پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کوقانونی امددفراہم کرنے کی پیش کش کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسربھیم سنگھ ،سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیو ٹیو چیرمین ، انسانی حقوق کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیرمین ہیں اوربین الاقوامی کیسوں کولڑتے ہیں۔ روبن شرمانے کہاکہ بی جے پی اورکچھ دیگرلوگوں نے پروفیسرموصوف کے بیان کوتنقیدکانشانہ بنایاہے ۔انہوں نے کہاکہ تنقیدکرنے والوں کویہ نہیں بھولناچاہیئے وزیراعظم نریندرمودی نے نوازشریف کی والدہ کے یوم پیداء شکے موقعہ پرپاکستان کادورہ کیاتھااورانہیں تحائف پیش کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے تب احتجاج کیوں نہیں کیا،کیاپاکستان اس وقت دشمن نہیں تھا۔اوراب جب پروفیسربھیم سنگھ نے نوازشریف کی قانونی امدادکابیان دیاہے توسارے لوگ ان کے خلاف کیوں ہوگئے ہیں؟قابل ذکرہے کہ چندروز پہلے پروفیسربھیم سنگھ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاکستانی عدالت میں قانونی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔لندن یونیورسٹی سے قانون میں گریجوئیٹ اور بیرسٹر پروفیسر بھیم سنگھ نے نواز شریف کو ، جنہیں چند دن قبل لندن سے واپسی پرلاہور ایرپورٹ پر ان کی بیٹی ساتھ گرفتار کرلیا گیا تھا،پاکستانی ڈیفنس کمیٹی کو مفت قانونی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے نواز شریف کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان میں وکلا کی ڈیفنس کمیٹی میںشامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم مسٹر ذوالفقار علی بھٹو کو بھی قانونی مدد کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستانی حکومت نے انہیں ویزا نہیں دیا تھا۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ اس سے پہلے ہندستان اور پاکستان میں قیدکئی غیرملکی اافراد کامقدمہ لڑکر انہیں رہاکراچکے ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پاکستانی وزارت خارجہ سے انہیں اور ان کی وکلا کی ٹیم کو ویزا فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔