اسلام آباد /یو این آئی/اسپوتنک// معروف سائنسدااں اور پاکستان کے ایٹمی پروگراموں کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا اتوار کی صبح پھیپھڑوں میں خرابی کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔وہ 85برس کے تھے۔جیو ٹی وی نیز چینل نے کہاکہ سنیچر کی رات طبیعت خراب ہونے کے بعد سائنسداں کو اسلام آباد کے کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق خان کو سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت اس وقت مزید خراب ہوگئی جب ان کے پھیپھڑوں سے خون بہنے لگا۔ڈاکٹر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔مئی1998میں پاکستان کے ایٹمی تجربہ کے بعد عبدالقدیر خان ایک قومی ہیرو بن گئے جبکہ پاکستان مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت اور ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ساتواں ملک بن گیا تھا۔