مینڈھر //مینڈھر میں کھیلا جارہا ہے پاور ہیٹر ٹی 20کر کٹ ٹور نامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ۔ٹور نامنٹ کا فائنل میچ مرزا الیون کرکٹ ٹیم اور مینڈھر الیون کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں مینڈھر الیون کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ۔مرزا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 16اوروں میں 133رنز بنائے جس میں توقیر شاہ نے 20گیندوں پر 60رنز سکور کئے جبکہ مینڈھر الیون کی جانب سے عرفان خان نے دو،بابر شاہ نے بھی دو ہی وکٹیںحاصل کی ۔جواب میں مینڈھر الیون نے 15.3اوروں میں ٹارگٹ حاصل کر لیا ۔مینڈھر الیون کی جانب سے ناصر خان نے 25بالوں پر 49رنز بنائے اور عرفان خان نے 19بالوں پر 40رنز بنائے۔عرفان خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا جبکہ یاسر خان کو مین آف دی سریز ایوارڈ دسے نوزا گیا ۔ناصر خان کو بہترین بیٹسمین کا اعزاز دیا گیا ۔اس ٹورنامنٹ میں کل 16ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔اس موقعہ پر ایس ڈی پی او مینڈھر نے ٹیموں و انفرادی طورپر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر پروفیسر الیاس چوہدری اور یوتھ لیڈر دلشاد قادری بھی موجود تھے ۔