راجوری //راجوری کے ڈھانگری اور پوٹھہ گائوں کے لوگوںنے ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر دھرنا دیتے ہوئے کہاکہ انہیں پینے کے پانی کی شدید قلت کاسامناہے جبکہ بی پی ایل فہرست میں مستحق کنبوں کو باہر کردیاگیاہے ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ ان علاقوںمیں پانی کے بیشتر ذخائر خشک ہوچکے ہیں جس وجہ سے انہیں سخت مشکلات کاسامناہے ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای سپلائی فراہم میںناکام ثابت ہورہاہے اور پانی کا بحران پایاجارہاہے۔انہوںنے مانگ کی کہ ضرورت کے مطابق پانی کی سکیمیں شروع کی جائیں ۔مظاہرین نے مانگ کی کہ بی پی ایل فہرستوں کی از سر نو جانچ کی جائے تاکہ سبھی مستحق کنبے اس میں شامل ہوسکیں ۔ انہوںنے الزام لگایاکہ کچھ بااثر و غیر مستحق کنبوں میں فہرست میں شامل رکھاگیاہے جبکہ مستحقین کو باہر کردیاگیاہے ۔