گاندربل//گاندربل کے علاقہ پاندچھ میں آتشزدگی کی ایک واردات میں مویشیوں کے لئے جمع گھاس، گائوخانہ اور ٹریکٹر خاکسترہوگیا۔پاندچھ کے پیٹھ پورہ میں عبدالغنی ریشی دامادئہ عبدالسلام میر کے صحن میں مویشیوں کے لئے گھاس کا ڈھیر جمع تھا۔دوپہر کے بعد گھاس کے اس ڈھیر میں اچانک آگ نمودار ہوگئی جس کی لپیٹ میں گائوخانہ اور صحن کے کنارے پر موجود ٹریکٹر آگیا۔آگ تیزی سے بھڑک جانے سے گائوخانہ اور ٹریکٹر خاکستر ہوگیا۔اس موقع پر فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو اطلاع دی گئی جن کی دو فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہوگئے تاہم گھاس کا ڈھیر، گائوخانہ اور خاکستر ہوگیا۔