بارہمولہ //شمالی ضلع بارہمولہ میں ڈھنگی وچھہ سے پازلپورہ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دس کلومےٹردورےہ رابطہ سڑ ک کافی خستہ حال ہو چکی ہے ۔انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتاےا کہ اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت سے مسافروں اورٹرانسپورٹرںکوسخت مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے افسران کوآگاہ کےا تاہم انہوں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہےں دی ۔ اےک مقامی شہری سجاد احمد نے بتاےا کہ سڑک کی حالت ا س قدر خستہ ہے کہ ٹرانسپورٹر اپنی سروس جاری رکھنے سے کترارہے ہیں۔ لوگوں نے گورنر انتظامےہ اور متعلقہ محکمہ کے ا علیٰ افسران سے مطالبہ کےا کہ اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو درپےش مشکلات سے نجات مل سکے۔ ادھر سرحدی قصبہ اوڑی کے سلام آباد دچھنہ علاقے میں پی ایم جی ایس وائی سڑک کے نتیجے میںمقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ایم جی ایس وائی نے سڑک کی تعمیر میں ناقص مواد استعمال کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ مقامی نالے سے مٹی اٹھا کر سڑک کی بھرائی کی گئی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس سڑک پر برائے نام ہی میکڈامائزیشن کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سڑک پر اچھی طرح سے مواد نہےں ڈالا گیا تو اس پر میکڈم ڈالنے کا کیا فائدہ۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سڑک کی طرف دھیان دیا جائے ۔