سرینگر میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے جمعرات کو سرینگر شہر میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
ڈی ایس ای کے نے کہا، “مجاز اتھارٹی کی طرف سے دی گئی منظوری کے نتیجے میں، سرینگر شہر کی میونسپل حدود کے اندر تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ سکول 06 مئی 2024 سے فوری طور پر صبح 08 بج کر 30 منٹ سے دوپہر 02 بج کر 30 منٹ تک کھلیں گے”۔
سرینگر شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سکولوں کے اوقات کار کو بار بار تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔ دفاتر اور سکولوں سے ٹریفک کی مختلف اوقات میں تبدیلی ماضی میں کئی بار ہو چکی ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp