کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر کشمیر یونیورسٹی نے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یونیورسٹی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا، “تمام متعلقہ امیدواروں کی اطلاع دی جاتی ہے کہ کشمیر یونیورسٹی کے تمام امتحانات، جو 30 اپریل 2024 کو ہونے والے ہیں، ملتوی کر دیے گئے ہیں”۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، “تازہ تاریخیں جلد جاری کی جائیں گی”۔