سابق رکن اسمبلی اشفاق جبار کا سرینگر سے اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// وسطی کشمیر کے گاندربل سے سابق قانون ساز شیخ اشفاق جبار نے پیر کو اپنی پارٹی کے سرینگر لوک سبھا امیدوار محمد اشرف میر کی حمایت کا اعلان کیا۔
یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ (جے کے یو ایم) سری نگر میں مل کر لوک سبھا انتخابات لڑے گی۔
اُنہوں نے کہا، “الگ الگ الیکشن لڑنے سے واضح طور پر ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے حد پریشانی میں دھکیل دیا ہے۔ ہم نے مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریاست کی بحالی، اقتدار کی پریشانیوں کے خاتمے اور دیگر مسائل کے لیے آواز اٹھائی ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے ہم سے جموں و کشمیر کے عظیم مقصد کے لیے ہاتھ ملانے کی درخواست کی تھی اور ہم نے اُن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔