ٹنگمرگ // ایک ماہ قبل آر اینڈ بی محکمہ ماگام نے محمود پورہ سے وائیلو رابط سڑک کی مرمت کے دوران باجری بچھائی گئی جونہ صرف اکھڑ گئی ہے بلکہ ٹر یفک کی نقل وحمل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ کی اس ’کارکردگی‘ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باجری اور ڈسٹ کی موجودگی سے گاڑیوں کے چلنے سے زبردست گردوغبار اٹھتا ہے جس سے سڑک کے ارد گرد موجود میوہ باغات میں میوہ خراب ہونے لگا ہے۔ انہوں نے آر اینڈ بی سے مطالبہ کیا کہ اس رابط سڑک پر فوری طور میکڈم بچھایا جائے تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔ادھر کھارہ پورہ چک رابط سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے تحصیل ہیڈ کواٹر کارہامہ تک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثرہے اور لوگوں کو کھارہ پورہ سے کارہامہ تک پیدل سفر کرنا پڑتاہے۔ مقامی شہری ایڈوکیٹ اویس احمد کے مطابق محکمہ اراینڈ بی نے اس رابط سڑک کونظر انداز کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوںنے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ سے سڑک کی فوری مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔