ادہم پور//موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ ادہم پور کی طرف سے منعقد ہ 29واںروڈ سیفٹی ہفتہ اختتام پذیرہوگیاہے۔محکمہ کی طرف سے اس ہفتہ کا آغاز 23اپریل کو ہوا تھا۔ٹریفک قوانین کے تعئیں جانکاری فراہم کرنے کے لئے موٹر ویکل ڈپارٹمنٹ نے یہ جانکاری ہفتہ ضلع انتظامیہ ،محکمہ تعلیم،ضلع پولیس اور ٹرانسپورٹ یونین کے اشتراک سے منعقد کیا۔اس ہفتہ کے اختتام پر محکمہ کی طرف سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ رئیس بٹ مہمان خصوصی اور اڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر اروند شرما مہمان ذی وقارکے طور پر موجود تھے۔افتتاحی ایوان میں بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کلدیپ سنگھ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے اس ہفتہ کے دوران کوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے کئی سیمینار ،نوکڈ،سمپوزیم،اور جانکاری ریلیوں کا اہتمام کیاجن میں طلباء اور عام شہریوں نے بھاری تعداد میں حصہ لیا ۔محکمہ کی طرف سے ضلع میں ڈرئیوروںکو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے جانکاری کیمپ بھی منعقد کیا گیا۔اس دوران سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ادہم پور نے تمام محکموں سے اپیل کی کہ ضلع میں اس طرح کے جانکاری کمپ منعقد کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاب کو سڑک پار کرتے ہوئے احتیاتی برتنی چاہیئے اور عام مسافر وں کو مسافر گاڑیان چلانے والے ڈرئیوروں کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے روکنا چاہئے تاکہ ان کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے حادثات نہ ہو۔اس دوران پینٹینگ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء میں انعمات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔اس اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ ضلع ترقیاتی کمشنرمحکمہ مال سوبھاش ڈوگرہ،چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر کے سی ڈوگرہ ،کے علاوہ مختلف محکموں کے عہدہداران موجود تھے۔