راجوری //ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دوسرے روز بھی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے پولیس نے مزید چھ ایف آئی آر درج کئے جبکہ کئی گاڑیوں کو ضبط کیاگیا اور کئی کے چالان کاٹے گئے ۔یہ مہم گزشتہ روز ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی قیادت میں شروع کی گئی تھی ۔اس کے دوسرے روز پولیس نے سندر بنی میں چار ڈرائیوروں کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔اس کے علاوہ پولیس نے دو موٹرسائیکلوںکو بھی ضبط کیاہے جبکہ کئی دیگر گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے ہیں ۔اسی طرح سے کالاکوٹ میں دو ائورلوڈ گاڑیوں پر دو کیس درج انہیں ضبط کیاگیا جبکہ دیگر کئی گاڑیاں بھی ضبط ہوئیں اور کچھ کے چالان کاٹے گئے ۔ تھنہ منڈی میں بھی درجن سے زائد گاڑیوںکے چالان کاٹے گئے جبکہ اس سلسلے میں ایک کیس بھی درج کیاگیا ۔ اسی طرح سے درہال میں بھی چھ گاڑیوں کوضبط کیاگیا ۔ادھر راجوری میں چالیس گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے جبکہ چار کو ضبط کیاگیا ۔اس کے علاوہ منجاکوٹ میں دو گاڑیوں کی ضبطی عمل میں لائی گئی اور دس کے چالان کاٹے گئے ۔یہ تمام کارروائیاںمتعلقہ پولیس افسران کی قیادت میں انجام دی گئیں ۔