پونچھ//ٹریفک پولیس پونچھ نے شہر کے مختلف مقامات پرڈی ٹی آئی پونچھ شوکت امین کی قیادت میں ناکے لگا کر ٹریفک قوانین کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران ایس او ٹی پونچھ یونس خان اوردیگر پولیس افسران نے ڈسٹرکٹ موبائل مجسٹریٹ ٹریفک پونچھ کی موجودگی میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد گاڑیوں کے چالان کاٹے۔ جن افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں بغیر سیٹ بیلٹ، بغیر کریش اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر پولوشن سرٹیفکیٹ وغیرہ کے سفر کرنے والے شامل ہیں۔ مذکورہ ڈرائیورو کو اس دوران ڈی ٹی آئی پونچھ نے خبردار کیا کہ وہ اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ سے گریز کریں اور والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ نابالغ بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں۔انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی غلط پارکنگ نہ کریں۔ شہر پونچھ کے عام لوگوں نے ٹریفک پولیس کی کی جانب سے پونچھ میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔