پونچھ//ایس ایس پی ٹریفک جموں رورل موہن لعل کیتھ نے ڈی وائی ایس پی آفتاب بخاری اور دیگر افسران کے ہمراہ کشمیر کو پونچھ اور راجوری اضلاع سے جوڑنے والی تاریخی مغل شاہرا ہ کا دورہ کر کے اس کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے بفلیاز تا پیر کی گلی تک سڑک پر برف ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ سڑک کی مرمتی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکمہ کے افسران کو اہم ہدایات دی۔کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ مغل شاہراہ سے برف تو ہٹا لی گئی ہے لیکن کچھ مقامات پر مرمتی کے کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا اس سڑک پر گاڑیوں کی آمد رفت بحال کئے جانے سے قبل انتظامیہ مسافروں کی حفاظت میں کسی طرح کی کوئی لاپرواہی نہیں برتنا چاہتی ہے اس لئے سڑک کو پوری طرح تیار کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ تب تک اس سڑک پر سفر کرنے سے باز رہیں جب تک اسے مکمل طور پر تیارکر کے بحال نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے مسافروں سے بغیر اجازت شاہراہ پر سفر نہ کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی حالت اب بہتر ہے وہ اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو دیں گے امید ہے کہ جلد ہی یہ تاریخی مغل شاہراہ گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بحال کر دی جائے گی اور لوگ اس