ایجنسیز
بیجنگ// صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ نے جمعہ کے روز اہم مذاکرات کا اختتام کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کو مستحکم بنانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ایران، تائیوان اور دیگر معاملات پر دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان گہرے اختلافات بدستور موجود ہیں۔شی جن پنگ نے جمعہ کو امریکی صدر ٹرمپ کا اپنے سرکاری رہائش گاہ ڑونگ نان ہائی میں خیرمقدم کیا، جہاں واشنگٹن واپسی سے قبل سربراہی اجلاس کے آخری مذاکرات ہوئے۔دونوں رہنماؤں نے احاطے میں مختصر چہل قدمی کی، جہاں قدیم درخت اور چینی گلاب موجود ہیں، اور ایک ڈھکے ہوئے راستے سے گزرے جس کے سبز ستون اور محرابیں پرندوں اور روایتی چینی پہاڑی مناظر سے مزین تھیں۔چائے اور دوپہر کے کھانے کے دوران، ٹرمپ اور شی — اپنے اعلیٰ معاونین اور مترجمین کے ہمراہ — تقریباً تین گھنٹے تک بات چیت کرتے رہے، جس کے بعد امریکی صدر نے چین کا اپنا تین روزہ دورہ مکمل کیا۔ٹرمپ نے اجلاس سے قبل شی کے ساتھ بیٹھتے ہوئے صحافیوں سے کہا، ’’یہ واقعی بہت اچھے دو دن رہے ہیں۔‘‘شی نے اس دورے کو ’سنگ میل‘ قرار دیا اور کہا،’’ہم نے ایک نئے دو طرفہ تعلقات قائم کیے ہیں، یا یوں کہیں کہ ایک تعمیری، تزویراتی اور مستحکم تعلقات۔‘‘