ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال جموں میں معمولات زندگی درہم برہم

 ٹی ای این

سرینگر//مصروف علاقوں میں ای بسوں کے کثرت سے استعمال کے خلاف جموں میں ٹرانسپورٹروں نے ایک روزہ ہڑتال کی جس کے نتیجے میں شہر میں زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔لوگوں کو اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے دیکھا گیا کیونکہ سڑک پر کوئی تجارتی گاڑی نہیں چل رہی تھی۔ٹرانسپورٹ یونین کے صدر وجے چِب نے کہا کہ انہوں نے انتظامیہ کے ساتھ ان علاقوں میں ای بسیں چلانے کا معاہدہ کیا ہے جو سب سے کم جڑے ہوئے ہیںلیکن اب ای بسیں مصروف روٹس پر بھی چل رہی ہیں جس سے ہماری روزی روٹی خطرے میں پڑ رہی ہے۔ انتظامیہ کو ہماری کمائی کے بارے میں بھی سوچنا چاہئے۔