جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے صدرپروفیسرشہاب عنایت ملک نے انگلینڈکے مختلف شہروںبشمول نوٹنگم ،بیڈفورم ،شفائلڈ،یاک شایئر،مانچسٹر،برمنگھم اورلندن میں منعقدہ سات مختلف بین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کی جو ’’موجودہ دورمیں فیض احمدفیض کی اہمیت ‘‘، ’’قومی یکجہتی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں صوفیوں کارول ‘‘موضوعات پرمنعقدکیے تھے ۔اس دوران پروفیسرشہا ب عنایت ملک نے سیمیناروں میںموضوعات سے متعلق مقالات پیش کئے اورشفائلڈاورمانچسٹرمیں منعقدہ سیمیناروں کے دواجلاسوں کی صدارت بھی کی۔انگلینڈکے آٹھ روزہ دورے کے دوران پروفیسرشہاب عنایت ملک نے مختلف مشاعرے اورادبی کانفرنسوں میں بھی حصہ لیا۔قابل ذکرہے کہ ایک ادبی گروپ ،نامورمحقق اورنقاد ڈاکٹرتقی عابدی کی نگرانی میں یورپ کے دورے پرتھا جس میں پروفیسرشہاب عنایت ملک کے علاوہ ہندوستان سے پروفیسرخواجہ اکرام، خلیل الرحمن، ڈاکٹرنصرت مہدی ،پاکستان سے پروفیسرکامران، صائمہ چوہدری، نیویارک سے عبدالرحمن عابد اورانگلینڈکے مقامی شاعراورادیب شامل تھے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک اُردوکے نامورنقاد ہیں جنھوں نے اُردومیں20سے زائد کتب تحریرکی ہیں اورموصوف مختلف عالمی ،ملکی اورریاستی ادبی تنظیموں سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قابل منتظم اورایڈمنسٹریٹربھی مانے جاتے ہیں۔پروفیسرشہا ب ملک ،ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے بورڈ آف سٹڈیزاِن اُردو کے رکن ،آل انڈیااُردویونیورسٹیز ٹیچرایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں۔موصوف کومختلف سرکاری اورغیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے اُردوزبان وادب کے میدان میں نمایاں کارکردگی کیلئے اعزازات سے بھی نوازاجاچکاہے۔