یواین آئی
واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے وینزوئیلا کے خلاف ’بڑے پیمانے پر حملے‘ کیے ہیں اور اِس کے صدر نکولس مادورو اور اْن کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے کامیابی کے ساتھ وینزوئیلا اور اْس کے رہنما صدر نکولس مادورو کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے، صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔ مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج صبح 11 بجے مار اے لاگو میں پریس کانفرنس ہو گی۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ! صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔‘یہ اعلان امریکہ اور وینزوئیلا کے تعلقات میں ایک غیر معمولی پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔