جموں//ڈوگرہ شاہی خاندان کے چشم وچراغ اورنامورکانگریس لیڈرڈاکٹرکرن سنگھ کے فرزند وکرم ادتیہ جنھوں نے گذشتہ برس مہاراجہ ہری سنگھ کے نام پر ریاستی حکومت کی طرف سے سرکاری تعطیل کے اعلان سے انکارکرنے پر پی ڈی پی کادامن چھوڑکر قانون سازکونسل کے رکن کے عہدے سے استعفیٰ دیاتھانے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کوایک مکتوب لکھ کر مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پرجموں کشمیرمیں سرکاری تعطیل منظورکروانے کامطالبہ کیاہے۔خط میں وکرم ادتیہ نے ہمالیائی ریاستوں کیلئے مہاراجہ ہری سنگھ کی خدمات کواُجاگرکیاہے اورمرکزی حکومت پرزوردیاہے کہ وہ اس تجویزپرغورکریں۔وکرم ادتیہ کے مطابق مہاراجہ ہری سنگھ کی طرف سے انجام دی گئی سماجی خدمات بشمول جموں وکشمیرکے ہندوستان کے الحاق کے دستاویزات پردستخطوں وغیرہ کواُجاگرکیا۔ قابل ذکرہے کہ گذشتہ برس مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے روز سرکاری تعطیل کی مانگ بڑے پیمانے پراُبھری تھی جس کی وجہ سے ریاست کے دونوں خطوں میں سیاست گرماگئی تھی۔یہ تنازعہ جموں کشمیرکے اپرہائوس میں ایک تاریخی ریزولیوشن پاس ہونے سے شروع ہوا۔قراردادکواجات شترو،جومہاراجہ ہری سنگھ کے پوتے ہیں نے پیش کیاتھا۔گذشتہ برس پی ڈی پی اوردیگرکچھ سیاسی جماعتوں نے 23ستمبرکوچھٹی کی مخالفت کی تھی جس کے بعدجموں میں اقتدارمیں شامل سیاسی جماعتوں کے خلاف شدیدناراضگی کااظہارکیاگیاتھااورپی ڈی پی سے تعلق رکھنے والے وکرم ادتیہ جومہاراجہ ہری سنگھ کے پوتے ہیں نے ایم ایل سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وکرم ادتیہ کے والد اور مہاراجہ ہری سنگھ کے فرزند ڈاکٹرکرن سنگھ نے چندروزپہلے وزیراعظم کوایک خط لکھ کرجموں ایئرپورٹ کانام تبدیل کرکے مہاراجہ ہری سنگھ کے نا م پررکھنے کامطالبہ کیاتھا۔انہوں نے اپنے مکتوب میںاگرتلہ ،تری پورہ ایرپورٹ کانام تبدیل کرکے مہاراجہ بیروکرم کشورمونکیا ،نامورلیڈر کے نام پرتبدیل کرنے کاحوالہ دیتے ہوئے جموں ایئرپورٹ کانام مہاراجہ ہری سنگھ کے نام پررکھنے کی مانگ کی تاکہ آنجہانی مہاراجہ کوخراج عقید ت پیش کیاجاسکے۔