جموں//جموں اینڈ کشمیر فریڈم فائٹرز ایسو سیس ایشن(JKFFA) کے زیر اہتمام جموں کشمیر کے ان تمام جانبازوں کو خراج پیش کیا گیا جنہوں نے ووطن عزیز کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کو نذارانہ پیش کیا تھا۔ یہاں موصولہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈوگرہ شوریہ ستھل پر منعقدہ اس پروگرام کی قیادت (JKFFA) کے صدر وید گنڈوترہ نے کی جس دوران ایسو سی ایشن کے ممبران نے گلباری کی اور شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر مقررین نے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر الزام لگایا کہ پڑوسی ملک اپنی سر زمین کو پوری دنیا میں عسکریت پسندی کے لئے استعمال کر رہا ہے ۔ اس موقعہپر گگن پرتاپ سنگھ، جے جے سنگھ، کرنیل چند، کمل شرما سکھمندر سنگھ مینی، پربھات کپاہی ، گورو اور لتھرا اکادمی کے ملازمین بھی موجود تھے۔