گول//ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن گول سنگلدان کا گول میں اجلاس منعقد ہوا جس میںمختلف معاملات پر غور وخوض کیا گیا ۔اجلاس میں ایسو سی ایشن کے صدر زاہد بشیرنے صحافت کے ساتھ کام کرنے والے اراکین سے کہا کہ وہ ایمانداری کے سا تھ لوگوں کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے میںاپنا کردار ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ صحافت سے وابستہ لوگوں کو قانونی دائیروں کے اندر کام کرنا چاہے اور وقتاً فوقتاً سماجی کاموں میں بھی حصہ لینا چاہیے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ کم از کم ایک اجلاس صحافی برادری کا منعقد کرایا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا کہ صدر مقام گول میں مختلف اداروں کے ساتھ کام کرنے والے صحافیوں کا ایک مشترکہ دفتر کھولا جائے گا۔