بارہمولہ // ورمل کپ کے کھیلے گئے میچ میںسوموار کو وائی ایم سی سی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 82 رنز سکور کئے۔کنڈی الیون کی جانب سے شبیر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جمیل اور نیاز نے ایک ایک وکٹ لی۔جیت کا ہدف حاصل کرنے کیلئے کنڈی الیون نے 12 اورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر جیت درج کی۔کنڈی الیون کی جانب سے زاہد نے 22 رنز جبکہ حمید نے 21 رن اور جان صوفی نے 12 رن بنائے۔