لندن// گروپ آف سیون (جی 7) میں شامل ممالک نے کووڈ 19 اور آئندہ وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے ویکسین اور میڈیکل ٹرائلز پر تعاون بڑھانے کو لے کراتفاق کیا ہے۔ برطانیہ کی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں جی 7 وزیر صحت اجلاس کی 2روزہ میزبانی کرنے کے بعد یہ اعلانکیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق ، علاج اور ویکسینوں کا کلینیکل ٹرائل جلد شروع کیاجائے گا۔اس کا مقصد اعلیٰ معیار کے ٹیسٹوں میں مدد کرنا اور غیرضروری نقل سے بچنا ہے۔ بیان میں ، برطانیہ کے وزیر صحت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ، اس(معاہدے)کے ذریعے کلینیکل ٹرائلز ، محفوظ ویکسین ، ڈیٹا کا بہتر استعمال ، صحت سے متعلق اعلیٰ نگرانی کے اوزار ، اور ممالک کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون تک تیزی سے اور وسیع پیمانے پر رسائی کے لئے ہمااور ہم سب کو محفوظ بنانے کے لئے ہمارے پاس متعدد اقدامات کو شامل کیا گیا ہے۔جی 7 ممالک ٹیسٹ اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو باہمی تسلیم کرنے پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ جی 7 گروپ میں کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔