جموں// بی جے پی کے ریاستی صدر وایم ایل اے ست شرما نے پکا تلاب کے وارڈ نمبر17میں سڑکوں پر تارکول بچھانے کے کام کاافتتاح کیا اس سکیم کے تحت پکا تالاب سے نیوپلاٹ تک جس میں اندرونی سڑکیں بھی شامل ہیں ،تارکول بچھایا جائے گا اس موقعہ پر محکمہ تعمیراتِ عامہ کے اہلکاروں کے علاوہ کافی تعداد میں لوگ بھی موجودتھے۔ یہ کام محکمہ تعمیرات عامہ انجام دے گا جس پر 40لاکھ روپے کی لاگت آنے کا اندازہ ہے۔ اس موقعہ پر ست شرما نے علاقہ کے سیاسی ورکروں اور مقامی لوگوں سے کہاکہ بی جے پی عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرانے کے لئے موثر قدم اٹھارہی ہے اوران سڑکوں کو بہتر بنانااسی پروگرام کا ایک حصہ ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں سے کہاکہ وہ ان کاموں کو مقررہ وقت کے اندرمکمل کریں ۔انہوں نے علاقہ کے لوگوں سے کہا کہ وہاپنے گرد ونواح کے علاقوں میں صحت وصفائی بنائے رکھنے کے لئے متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کو تعاون دیں تاکہ سوچھ بھارت مشن کو کامیاب بنایا جاسکے ۔