اننت ناگ+گاندربل+شوپیان //ڈورو ، کوکرناگ اورگاندربل میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں چنار کے سینکڑوں پودے لگا گئے ۔وادی میں نایاب ہورہے چنار وں کے پیش نظرمحکمہ جنگلات کے اہتمام سے ڈورو اور کوکرناگ میں چنار شجر کاری دن منایا گیا ۔ڈورو میںصدر میونسپل کمیٹی ڈورو محمد اقبال آہنگر اور رینج آفیسر شیخ امتیاز،آل فارسٹ ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر غلام نبی کیلم کے علاوہ کئی سماجی شخصیات نے حصہ لیا ۔اس دوران ماڈل اسپتال و چلڈرن پارک میں کئی چنار لگائے گئے ۔کوکرناگ میں رینج آفیسر پیرزادہ ریاض احمد کی قیادت میں سینکڑوں چنار لگائے گئے ۔چنار شجر کاری مہم میں محکمہ کے ملازمین کے علاوہ کئی سماجی شخصیات نے حصہ لیا ۔صدر میونسپل کمیٹی محمد اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ چنار کی نشوونما کے لئے ایک سازگار ماحول کی ضرورت ہے اور حکومت اس کی تحفظ کیلئے وعدہ بند ہے ۔رینج آفیسر شیخ امتیازنے کہا کہ کئی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں چنار کے پودے لگائیں جائیں گے تاکہ قصبہ میںسرسبز ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔ادھر گاندربل کے مختلف علاقوں میں محکمہ جنگلات کے سندھ فارسٹ ڈویژن کی جانب سے چنار کے سینکڑوںپودے لگائے گئے۔اس مہم میں مقامی لوگوں،پنچایتی اراکین ، نیم فوجی دستوں، فارسٹ پروٹیکشن فورس اور سندھ فارسٹ ڈویژن میں تعینات ملازمین نے پْرجوش انداز میں شرکت کی۔چنار مہم کے آغاز میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر اویس میر، فارسٹ پروٹیکشن فورس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جان محمد بٹ نے فتح پورہ میں واقع فارسٹ پروٹیکشن فورس کے گاما یونٹ کے احاطے میں 9 سی سی اور شیستھر سیما بل (SSB)43 کمانڈنگ افسروں نے حصہ لیا اور چنار کے 16 پودے لگائے ۔شجر کاری مہم کے سلسلے میں گاندربل کے مختلف رینج دفاترجن میں مانسبل رینج وائل، سندھ رینج کنگن، ہرن شالہ بگ رینج کے حدود میں چنار کے پودے لگائے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او سندھ اویس احمد میر نے کہا کہ چنار کشمیر کی پہچان ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے شروع کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے رواں سال مقرر کئے گئے اہداف کے تحت ضلع گاندربل مختلف علاقوں میں 900 چنار لگائے گئے۔اس دوران ڈپٹی کمشنر گاندربل ، شفقت اقبال نے منی سیکریٹریٹ کے صحن میں چنار کے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا۔چنار کے پودے لگانے کی مہم کا اہتمام فلوری کلچر کے محکمہ گاندربل نے کیا تھا۔اس موقع پر ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد ضلع میں ہرے احاطہ کو بڑھانا اور ماحول دوست ماحول بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنار میراثی درخت ہونے کے ناطے ، ضلع میں مہم کے دوران لگ بھگ 2000 پودے لگائے جائیں گے۔ یوم چنار منانے کے ایک حصے کے طور پر ، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شوپیاں ، سچن کمار نے ڈی سی آفس کے احاطے میں پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات شوپیان کو ضلع چنار کے علاوہ مزید 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کا آغاز ڈی سی آفس کے احاطے میں پودا لگا کر ضلع بھر میں ادارہ جاتی شجرکاری کے لئے ایک پیغام دینے کے لئے کیا گیا ہے۔ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے اپنے دفترکے صحن میں چنار کا پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے شجر کاری مہم بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔