نگروٹہ // این سی سی کیمپنگ گرائونڈنگروٹہ میں مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ 8 ویں روز بھی جاری رہا ۔کیمپ میں صوبہ جموں کے 500 نیشنل کیڈٹ کور شرکت کر رہے ہیں۔ آٹھویں روز ٹگ آف وار کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔مقابلہ کو جیتنے کیلئے کیڈٹوں نے تال و میل ،تکنیک اور جوش کا مظاہرہ کیا۔مستقل انسٹرکٹر سٹاف کی جانب سے ہتھیاروں کی تربیت کیلئے ایک لیکچر معہ ڈیمانسٹریشن کااہتمام بھی کیا گیا۔کیڈٹوں نے تربیت میں سرگرمی سے شرکت کی اور کافی دل چسپی کا مظاہرہ کیا۔