جموں //ریاست جموں و کشمیر کے نٹرنگ کے ایک اور کلاکار نے ریاست کا نام روشن کیا ہے جب اُسے تھیٹر ایکٹنگ میں سنگیت ناٹک اکیڈمی کے اُ‘ستاد بسم اللہ خان یوا پرسکار کے لئے منتخب کیا گیا۔نٹرنگ تھیٹر کے سنیل پلوال کو تھیٹر ایکٹنگ میں بہترین کارکردگی کیلئے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے سنیل پلوال کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نٹرنگاوراسکے ساتھیوں کے لئے کیلئے یہ لمحہ فخر ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ سنیل نے تاریخ رقم کی ہے ۔انہوں نے اب تک کی سب سے بڑی اور کافی مہنگے ڈرامہ ’’مغل ء اعظم ‘‘ میں بطور سلیم ایک بہترین کردار نبھایا ،جسکے ہدایت کار فیروز عباس خان تھے۔انہوںنے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آگے بھی ریاست کا نامم روشن کریں گے۔۔سنیل کمار پلوال کا جنم 22مئی1985 کو ہوا ہے ،جنھوں نے اپنا تھیٹر سفر 2002میں بطور ایک چائیلڈ کلاکا رکے شروع کیا۔جموں میں پیدا ہوئے ا سکلاکار نے اپنی گریجویشن جی جی ایم سائنس کالج سے شروع کی ۔اس ے قبل اسے ہماچل کلچرل ریسرچ فورم اینڈ تھیٹر اکیڈمی منڈی، ہماچل پردیش نے ڈرامہ میں ایک سال کے ڈپلومہ کیلئے منتخب کیا۔انہیں 2008 میں FTII میں متعدد نامور کلاکاروں جیسے کہ نصیر الدین شاہ، سوربھ شکلہ، بینجمن گیلانی،میتا وشیشٹ،ٹام آلٹر ،راکیش بیدی ،اروند پانڈے ،الوک چٹرجی ،اشوتھ بھٹ و دیگران کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا۔انہیں بہترین کارکردگی کے لئے کافی انعامات حاصل ہوئے ہیں۔