جموں/ / نٹرنگ نے سنڈے تھیٹر کے سلسلہ میں اتوار کے روز یہاں نٹرنگ اسٹڈیو تھیٹر میں ایک نامور ڈرامہ نویس منشی پریم چند کی تحریر کردہ کہانی پر مبنی ڈرامہ ’’بالک‘‘ پیش کیا،جبکہ اسکے ہدایت کار نیرج کانت ہیں۔اس ڈرامہ کو شائقین نے کافی پسند کیا۔نٹرنگ نے نہ صرف سامعین کو اعلیٰ سماجی و فن کاروی سے متعلق مختلف ڈرامے پیش کئے بلکہ انکی جانکاری کے خزانہ میں نامور ادبی ہستیوں کے تخلیقی ڈرامے پیش کئے ہیں۔اس موقعہ پر نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکور نے کہا کہ ایسے اعلیٰ ڈرامے پیش کرکے نٹرنگ نے اپنے ہفتہ وار سنڈے تھیٹر میں ایک اور اضافہ کر دیا ہے۔ ڈرامہ ایک مصنف کے گھر پر شروع ہوتا ہے،جو یہ خبر سن کر تھوڑا سا پریشان ہوتا ہے کہ اسکا ایماندار نوکر ’گنگو‘ کام چھوڑنا چاہتا ہے۔ چنانچہ مصنف گنگنو کے لئے پریشان ہے اور اُسے اس فیصلہ پر دوبارہ گور کرنے کا موقعہ دیتا ہے اور اسے کام چھوڑنے کا وجہ پوچھتا ہے۔جس پر وہ عجیب جواب دیتا ہے کہ وہ ایک بیوہ گومتی سے شادی کرنا چاہتا ہے ،جس نے تین مرتبہ شادی کی ہے لیکن اسکا گھر نہیں بسا ہے اور میں مانتا ہوں کہ میری اس شادی سے ایک نامو مصنف کے وقار میں کمی آئے گی ،اسلئے میں پہلے ہی کام چھوڑنا چاہتا ہوں ،تاکہ آپکو وکئی مشکل نہ ہو۔ ۔وہ گومتی کے ساتھ شادی کرتا ہے اور اسکے ساتھ رہتا ہے۔ایک دن گومتی کہیں جاتی ہے ،تو وہ بھی مصنف کے گھر جات اہے۔ بعد میں پتہ چلتا ہے کہ گومتی ایک بچے کو جنم دینے کیلئے کسی اجنبی مقام پر چلی گئی تھی، جس پر گنگو ان دونوںکواپنا تا ہے،حالانکہ یہ واضع تھا کہ یہ بچہ اسکا نہیں ہے کیونکہ اسکی شادی کے ابھی چھ ماہ بھی نہیں ہوئے تھے،تاہم وہ بچے کو اللہ کا تحفہ سمجھ کر اپناتا ہے۔ڈرامہ میں منوج کمار للوترہ، شوم سنگھ ، سوشانت سنگھ چاڑک ،آکاش واڈھون اور آرتی دیوی جیسے کلاکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ لائٹ نیرج کانت اور موسیقی کرن پریت کورنے ترتیب دی تھی ۔ڈرامہ میں نظامت کے فرائج محمد یاسین نے انجام دئے