نوشہرہ//ماہ صیام کے چلتے انتظامیہ نے مارکیٹ چیکنگ کیلئے بازار کا اچانک معائنہ کرکے قصوروار دکانداروں پر 25سوروپے جرمانہ عائد کیا ۔انتظامیہ کی ایک ٹیم نے بازار کا معائنہ کیا۔اس ٹیم میں تحصیلدار نوشہرہ ،نائب تحصیلدار ،ٹی ایس او وغیرہ شامل تھے ۔ٹیم نے پھل سبزیوں، مٹھائی ،ہوٹلوں، کریانہ وغیرہ کی دکانوں کا اچانک معائنہ کرکے قصوروار دکانداروں پر پچیس سوروپے جرمانہ عائد کیا ۔یہ جرمانہ موقعہ پر ہی وصول کیاگیا ۔ تحصیلدار نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ ناجائز منافع خوری سے گریز کریں اور مومی لفافوں کا استعمال نہ کریں ۔انہوںنے دکانداروں کو ریٹ لسٹ چسپاں رکھنے کی ہدایت دی ۔