نوشہرہ //ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی محمد رفیق کی قیادت میں نوشہرہ میں ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 160گاڑیوں کے چالان کاٹے گئے جبکہ پانچ گاڑیوں کی ضبطی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقعہ پر ڈی ٹی او ارشاد احمد اور ایس او سکھبیر سنگھ بھی موجو دتھے ۔ ڈی ایس پی نے تمام ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اگر انہوں نے خلاف ورزیاں کیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔