سر ینگر//ڈائریکٹوریٹ آف اکانامکس اینڈسٹیٹسٹکس نے منگل کو اِنڈین سٹیٹسٹکل سسٹم کے سلسلے میں مرحوم پروفیسر پرسنت چندر مہلانوبس کی خدمات کو یاد گار بنانے کے لئے آل اِنڈیا پروگرام کے ایک حصے کے طورپر جموں وکشمیر میں سٹیٹسٹکل ڈے منایا۔تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر تشخیص و شماریات جموںوکشمیر ، پرنسپل سٹیٹسٹکل ٹریننگ سکول جموں و سر ینگر ، چیف پلاننگ اَفسران اور ضلعی سٹیٹسٹکل اینڈ ایوالیوویشن کے افسران نے عملی طور پر حصہ لیا۔امسال سٹیٹسٹکل ڈے کا موضو ع ’’ پائیدار ترقیاتی مقصد ۔دوم ( بھوک کا خاتمہ ، غذائی تحفط اور بہتر تغذیہ بخش حصول اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا )ہے جو فوڈ سیکورٹی ، غذائیت ، زمینی استعمال کی تبدیلی ، پیداواری اور پائیدار زراعت کے مابین باہمی اِنحصار کو اُجاگر کرتا ہے۔جموںوکشمیر کھانے کی حفاظت اور تغذیہ کے لحاظ سے 10ریاستوں اور یوٹیز میں شامل ہیں اور حکومت کی جانب سے اِس سلسلے میں شروع کئے گئے پروگراموں تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔دورانِ پروگرام اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگر یکلچر آرگنائزیشن ، وزارتِ شماریات و پروگرام پر عمل درآمد اور قومی شماریاتی ادارہ کی طر ف سے شماریات کے شعبے میں معروف شخصیات کے ذریعے یوم یکجہتی کے موضوع پر پرزنٹیشن دی گئیں۔