جموں//صبح کے اوقات کے دوران نروال کے پھل اور سبزی منڈی میں جب ایک ڈرائیور اپنے ٹرک پر کنٹرول کھو بیٹھا تو کم از کم دو افراد ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت سورج پرکاش (45) ولد گیان چند ساکن چوکی چورہ اور بودھ راج (40) ولد کرشن لال سکنہ کٹھیال آر ایس پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا "یہ افسوسناک سڑک کا حادثہ اس وقت ہوا جب رجسٹریشن نمبر RJ19-GB-8044 پر مشتمل ایک ٹرک کا ڈرائیور جو پھل سبزی منڈی نروال میں داخل ہورہا تھا ،بریک فیل ہونے کے بعد کنٹرول کھوگیا۔"پولیس نے بتایا کہ ٹرک بے قابو ہوگیا اور اس عمل کے دوران اس نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر ماری جس سے انھیں بری طرح نقصان پہنچا جس میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ کسی نہ کسی طرح ٹرک اس وقت رکا جب وہ سبزی خریداروں سے تعلق رکھنے والی خراب کاروں اور لوڈ کیریئر کے مابین پھنس گیا۔ پولیس اور عام شہریوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق دو شدید زخمیوں کو مردہ حالت میں لاتے ہوئے قرار دیا گیاتاہم ، چار دیگر زخمی افراد کا علاج جاری ہے۔