جموں//حکومت نے نئے قائم کئے گئے نرسنگ کالج جموں میں رواں سیشن سے پہلے بیچ کے کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلا بیچ60 طُلاب پر مشتمل ہوگا اور اُمیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لایا جائے گا۔ اس داخلے کے لئے980 اُمیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔نرسنگ کالج گورنمنٹ زنانہ کالج گاندھی نگر سے کام شروع کرے گا اور یہ جموں یونیورسٹی کے ساتھ منسلک ہوگا جبکہ فیکلٹی اور دیگر عملے کی تعیناتی کے لئے انٹر ویو اسی ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔