جموں//آل سکھ یونٹی فورم کے بینرتلے سکھ طلبہ نے جموں یونیورسٹی کے باہر 6 مئی 2018کوپرزنٹیشن کانونٹ سکول ،گاندھی نگر جموں میں بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزیمی نیشن جموں میں منعقدہ این ای ای ٹی امتحان کے دوران مسلم سکھ اورہندولڑکیوں کے ساتھ امتحانی عملہ کی طرف سے بدسلوکی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرجموں، ایس ایس پی جموںسے مطالبہ کیاہے کہ این ای ای ٹی امتحان انتظامیہ کے خلاف مسلم اورسکھ لڑکیوں کوہراساں کرنے کے معاملے میں ایف آئی آردرج کی جائے ۔سکھ یونٹی فورم کے عہدیداران نے کہاکہ این ای ای ٹی عملہ نے متعددلڑکیوں کی کلائی گھڑی کوزبردست اتارا،اس کے علاوہ مسلم اورسکھ لڑکیوں کے سروں سے زبردستی حجاب اتروایاگیاجس سے مذہبی جذبا ت کوٹھیس پہنچی ہے۔اسی طرح دیگرکچھ طالبات کی کرپان اور کڑے اتروائے گئے جوکہ غیرمناسب حرکت ہے۔