جموں//کوآرڈی نیشن کمیٹی فارکمیونل ہارمنی نے 6 مئی 2018کوپرزنٹیشن کانونٹ سکول ،گاندھی نگر جموں میں بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزیمی نیشن جموں میں منعقدہ این ای ای ٹی امتحان کے دوران مسلم سکھ اورہندولڑکیوں کے ساتھ امتحانی عملہ کی طرف سے بدسلوکی پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے ڈویژنل کمشنرجموں، ایس ایس پی جموںسے مطالبہ کیاہے کہ این ای ای ٹی امتحان انتظامیہ کے خلاف مسلم اورسکھ لڑکیوں کوہراساں کرنے کے معاملے میں ایف آئی آردرج کی جائے ۔کوآرڈی نیشن کمیٹی کے عہدیداران نے کہاکہ این ای ای ٹی عملہ نے پریاشرما دخترراجیش کمار کی کلائی گھڑی کوزبردست اتارا،اس کے علاوہ مسلم اورسکھ لڑکیوں کے سروں سے زبردستی حجاب اتروایاگیاجس سے مذہبی جذبا تکوٹھیس پہنچی ہے۔اسی طرح ساجدہ بتول دخترذاکرحسین ساکن کرگل ،امرجیت کور دختررنجیت سنگھ ساکن رام گڑھ کی کرپان اور کڑے اتروائے گئے جوکہ غیرمناسب حرکت ہے۔اس دوران کوآرڈی نیشن کمیٹی فار کمیونل ہارمنی نے آل لداخ سٹوڈنٹس ویلفیئرایسوسی ایشن جموں، محمد جسارت خان، کوآرڈی نیٹر راشٹریہ مسلم مورچہ بی اے ایم سی ای ایف، نریندرسنگھ خالصہ اورہرمانن سنگھ ،عہدیدار انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن، ششی سیال ،سیکریٹری ۔مزدوردستکاریونین جے اینڈکے اوریووابھیم سیناودیگران نے خیالات کااظہارکیا۔اس دوران پریس کانفرنس میں نریندرسنگھ خالصہ، البہادر خان، چوہدری حنیف ، مسلم فرنٹ جموں ،پیٹرمتو ، صدرکرسچن آرگنائزیشن سنی کھوکھر، سوشل ورکر،پریم سنگھ ،فیاض یووگوصدرآل لداخ سٹوڈنٹس ویلفیئر ، عظیم اختر،مشتاق احمد ،خالدکھٹک ،سکھ سنگت اورادربیکورڈکلاسز،شیڈیولڈکاست آرگنائزیشن ودیگرتنظیموں کے عہدیداران موجودتھے۔