کنگن//وانگت کے لاپتہ نوجوان کا چوتھے روز بھی کوئی سراغ نہیں ملا ہے جس کے باعث لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اتوار کو وانگت کنگن کے 3نوجوان ہاپت نار ناراناگ میں مچھلیاں پکڑ نے کی غرض سے گئے جہاں پر ایک ریچھ نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے جبکہ تیسرا نوجوان لاپتہ ہوگیا ۔جب یہ خبر وانگت میں پھیل گئی لاپتہ نوجوان کی تلاش کے لئے لوگوں کے علاوہ کنگن پولیس اور فوج ناراناگ کی طرف روانہ ہوئے لیکن لاپتہ نوجوان کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ نوجوان کی تلاش چوتھے روز بھی کی گئی لیکن مذکورہ نوجوان کا ابھی تک کسی بھی جگہ سراغ نہیں ملا ۔واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی بمنہ سرینگر کا پی ایچ ڈی سکالر ناراناگ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریکنگ پر گیا تھا جہاں پر وہ اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کا آج تک کوئی سراغ نہیں ملا ۔