لندن //نائیجر میں مسلح افراد نے دیہاتوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک ہوگئے۔موٹرسائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے سوڈان کے جنوب مغربی علاقے میں واقع دیہاتوں پر حملے کیے جس میں نائیجر حکومت نے اب تک 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ اسے ملک میں جاری تشدد کی لہر کا خونی دن قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا بتانا ہے کہ مسلح حملہ آوروں نے مالی کی سرحد کے قریب واقع تین دیہاتوں پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسہ جاری رکھا۔مقامی حکام نے حملے کے نتیجے میں پہلے 60 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تاہم حکومت نے پیر کے روز واقعے میں 137 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ نائیجر میں 15 مارچ کو بھی حملہ آوروں نے مارکیٹ سے آنے والی شہریوں سے بھری بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوئے تھے۔