نائجر//: نائیجریا کی ریاست نائجر میںحملہ آروں نے اسلامی اسکول پر حملہ کرتے ہوئے سینکڑوں طلبا کو اغوا کرلیا ہے جبکہ حملے کے وقت دو سو سے زائد بچے موجود تھے۔موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے شمالی ریاست نائجر کے اسلامی اسکول پر دھاوا بولا اور ڈیڑھ سو سے زائد طلبا کو اغوا کرکے لئے گئے جبکہ اسکول پرنسپل کے مطابق حملے کے وقت دو سو سے زائد بچے موجود تھے۔پولیس کے مطابق اسکول پر حملے کی اطلاع ملنے پر فورا پہنچے جہاںحملہ آروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے جبکہ باقی بچوں سے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ میں اس واقعے کا عینی شاہد ہوں، حملہ آور بیس سے پچیس موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے اور حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اسکول میں داخل ہوئے اور کم وبیش ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کو اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ اس وقت دو سو سے زائد بچے موجود تھے۔اغوا کیے گئے طلبا کی عمریں چھ سے اٹھارہ سال کے درمیان ہیں ، افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز طلبا کی بازیابی کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ نائجر میں آئے روز اسکولوں پر حملے اور بچوں کا اغوا معمول بن گیا ہے، علاقے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہیں۔یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں بھی اسکول کے 300 لڑکے اغوا ہوئے تھے جنہیں مبینہ طور پر تاوان ادا کرکے چھڑایا گیا تھا جبکہ سن 2014 میں بھی اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے جن میں سے بیشتر تاحال بازیاب نہیں کروائی جاسکیں ہیں۔