سری نگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے انتظامیہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ڈسٹرکٹ ہسپتال اننت ناگ میںڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ کے این ایس کے مطابق بی جے پی کے جنرل سیکرٹری نے سنیچر کے روزاننت ناگ کے دورے کے موقعہ پر کہا کہ حکومت کو وبائی مرض میں مریضوں کو بہتر علاج مہیا کرنا چاہئے اور بہتر صحت کی دیکھ بھال سب کی فکر ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا ،’’اس سے قبل ، ڈاکٹر ایسوسی ایشن اننت ناگ نے ، ضلع میں صحت کی دیکھ بھال کے معاملات پر ویبنار منعقد کیا تھا ۔کول نے کہا حکومت کو ضلع میں صحت کے بہتر ڈھانچے کو یقینی بنانے کے لئے دی جانے والی تجاویز کو سننا چاہئے۔انہوں نے ماہ رمضان ، اور عیدالفطر کی مبارکباد مسلم برادری کو دی اور ان پر زور دیا کہ وہ یہ عید سادگی کے ساتھ منائیں ۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ، اشوک کول پارٹی کے ایک کارکن سے تعزیت کے لئے اننت ناگ گئے جس دوران انہوں نے یہاں میٹنگ بھی کی ہے ۔