مینڈھر// مینڈھر میں کالج کے طلباء کے درمیان لڑائی جھگڑ ے میں ایک طالب علم بر ی طر ح زخمی ہو گیا جس کی حالت کو نا زک دیکھتے ہوئے ڈاکٹرو ں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جمو ں منتقل کر دیاہے ۔گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے طلباء کے درمیان کسی معاملے پرلڑائی جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم زخمی ہواجس کی شناخت ند یم اقبال ولد محمد اقبال سکنہ ہر نی کے طور پر کی گئی ہے جو پانچویں سمسٹر میں زیر تعلیم ہے ۔زخمی طالبعلم کو فوری طور پر اس کے ساتھیوںنے سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہا ں ڈاکٹرو ں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جمو ں منتقل کر دیاہے۔پولیس نے اس سلسلے میںتحقیقات شروع کردی ہیں البتہ لڑائی جھگڑے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوپائی ہے ۔