مینڈھر// ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ محمد اعجا ز اسد کے تبادلے پر مینڈھر میں لو گو ں نے احتجاج کیاجس کی وجہ سے لگ بھگ ایک گھنٹے تک مینڈھر ۔ جمو ں شاہر اہ ٹر یفک کی آمد رفت کیلئے بند رہی ۔مطاہرین نے گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد پہلی با ر پو نچھ کو ایک ایما ند ار ضلع تر قیا تی کمشنر ملا تھا لیکن ریا ستی گو رنر کو پونچھ کی تر قی اچھی نہیں لگی اور3مہینے کے اندر اندر اسے تبدیل کردیاگیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ان تین مہینو ں میںضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ نے تعمیر و تر قی پر زیا دہ سے زیا دہ دھیان دیا اور ان ان علاقو ں میں انہو ں نے دربا ر لگا ئے جہا ں کسی بھی ضلع افسر نے جا نا گو ارہ نہیں سمجھا ۔ انہو ں نے کہا کہ دربار لگا کر لو گو ں کی مشکلات کا موقعہ پر ازالہ کیاگیااورانہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ انہو ں نے کہا کہ ریا ستی گو رنر نے اگر ان کی تبد یلی کے آڈر کو منسو ح نہیں کیا تو وہ سخت احتجاج کریں گے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس آئی محمد شوکت موقعہ پر پہنچے اور انہو ں نے مظاہر ین کو یقین دلایاکہ ان کے مطالبے کو حکام تک پہنچایاجائے گا۔تاہم مظاہرین نے انتباہ دیاکہ اگر ان کی مانگ پوری نہ ہوئی تو وہ غیر معینہ مدت تک کیلئے احتجا ج کریں گے ۔