مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے مینڈھر سب ڈویژن میں ایک منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ منشیات سمگلر کی شناخت محمد کفیل خان ولد محمد اتفاق خان سکنہ پٹھانہ تیر مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی ایک پارٹی ایس ڈی پی او کی ہدایت پر اڑی سڑک پر ناکہ لگاکر چیکنگ عمل میں مصروف تھی جس کے دوران ایک ٹا ٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK02AF/2216کے ڈرائیور نے مشکوک حالت میں گاڑی کو تیز چلانے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے اس کو روک کر تلاشی عمل شروع کیا ۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران 1600گرام چرس نما اشیاء برآمد کرلی گئی جبکہ پولیس نے ملزم کو موقعہ سے ہی گرفتار کر کے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 353/2021پولیس سٹیشن مینڈھر میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔