مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں گزشتہ رات کو ایک دکان سے سامان چوری ہوگیاہے ۔مینڈھر قصبہ کے مین چوک میں کام کر رہے شیخ ریڑی میڈ کے مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ رات کو کسی نے ان کے سٹور کی باری توڑ کر قیمتی سامان چوری کرلیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ جب وہ صبح دکان پر پہنچے تو آتے ہی انہوں نے پایا کہ سٹور سے چوری ہوئی ہے جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد ایس ایچ او مینڈھر نے موقعہ پر جا کر حالات کا جائزہ لے کر مالکان کو یقین دلایا کہ انکوائری ہو گی ۔وہیں پولیس نے مالکان سے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ درخواست لکھ کر تھانہ میں پیش کریں تاکہ اس پر مزید کارروائی کی جاسکے ۔بیوپار منڈل مینڈھر نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر قصبہ میں پولیس گشت کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ نقب زنی کی وارداتیں کم ہوسکیں ۔ ایس ڈی پی او مینڈھر کاکہنا تھا کہ چوری کے واقعہ پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور جلد نقب زنوں کو گرفتار کرلیاجائے گا۔