مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے کیری گلہوتہ سڑک پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہرنی سے کیری جارہی ایک ٹا ٹا موبائل گاڑی نوجوان ڈرائیورکے کنٹرول سے باہر ہو کر 50فٹ نیچے گر گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 3نوجوانوں میں سے ایک کی موقعہ پر ہی موت ہو گئی ۔مرنے والے کی شناخت مرتبا احمد ولد محمد معروف سکنہ کیری گلہوتہ حال منجا کوٹ کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت عدان احمد ولدنظیر حسین اورریحان احمد ولد مظفر حسین سکنہ کیری کانگڑھ کے طورپر ہوئی ہے ۔زخمیوں کو مقامی لوگوں نے سب ڈسٹر کٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں سے ابتدائی مرحم پٹی کے بعد دونوں کو تشویش ناک حالت میں گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کردیا گیا ہے ۔حادثے کی خبر ملتے ہی گورسائی پولیس سٹیشن سے پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔