مینڈھر//میا ں بشیر احمد لا روی کی ہمشیر ہ اور سابقہ سرپنچ با جی محمد فا روق کی والد ہ محترمہ مائی زلیخاجمعہ کو اپنی آبا ئی رہائش گاہ مینڈھر کے علا قہ گو رسائی میں انتقال کر گئیں اوران کی نما ز جنا زہ بعد دوپہر گو رسائی نا لہ میں ادا کی گئی۔مرحومہ کی نمازجنازہ میں وزیر بر ائے انیمل ہسبنڈری چوہدری عبدالغنی کوہلی ، گوجر بکروا ل ایڈوئز ری بو رڈ کے وائس چیز مین ظفر علی کھٹانہ، ایم ایل اے مینڈھر جا وید احمد رنا، ایم ایل اے سرنکو ٹ چوہد ری محمد اکر م کے علا وہ کئی سرکر دہ سیاسی لیڈران نے شمولیت کی ۔اس کے علاوہ نمازجنازہ میںلا ر شریف اور بانڈی پو ر سرینگر سے سینکڑو ں کی تعداد میں بھی لو گ بھی شامل ہوئے۔ اس دوران متعددلو گو ں نے غمزدہ کنبہ کے ساتھ دکھ کا ظہار کرتے ہوئے ہمدردی کااظہارکیا جن میں سابقہ وزیر رفیق حسین خان، سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی، سابقہ ایم ایل سی مر تضی خان، سابقہ ایم ایل سی رحیم داد، چوہد ری ولی داد، الحاج محمد اعظم ساگر، پر وین سرور خان،ما سٹر عنا ئت اللہ خان،محمد صادق چوہد ری، ایڈوکیٹ ند یم خان، وسیم ا حمد خان، محمد اعظم فانی، جا وید گلشن، حا جی محمد رشید، ایڈوکیٹ شوکت چوہد ری، حا جی محمد صادق خان، سکیند چوہد ری وغیرہ نے دکھ کا ظہار کیا ہے ۔