جموں//کانگریس لیڈر مہندر بھاردواج نے کہا ہے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت لوگوں خصوصی طور پر سرحدوں اور دور افتادہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارداج نے کہا کہ بی جے پی حکومت اندرونی اور بیرونی محاذو ں پر بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے کیونکہ سرحدوں پر پاکستان کی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور وہ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ بھاردواج نے کہا کہ عوامی مشکلات کو دور کرنے کے بجائے بی جے پی کے ریاستی اور مرکزی لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی کھوکھلی تقرریں اور جملے بازی سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی کابینہ میں پھیر بدل عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔