اودہم پور//نیشنل پینتھرز پارٹی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیہ نے جموں میں چیف انجینئر محکمہ صحت عامہ کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں اودہم پور قصبہ و دیہات میں پانی کی قلت کا مسلہ اُٹھیا ۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چار سال سے حلقہ کے لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے امر ناتھ یاترا کے دوران ایک فالتو واٹر ٹینکر کا مطالبہ کیاکیونکہ فقط دو ہی واٹر ٹینکر تقریباً 40 امرناتھ یاترا لنگروں کو پانی فراہم کر رہے ہیں۔منکوٹیہ نے اودہم پور قصبہ اور پنچایتوںکیلئے نئی واٹر سپلائی سکیم کا بھی مطالبہ کیا،تاکہ عام لوگوں کو راحت نصیب ہو۔انہوں نے تھنووا میں واٹر سپلائی سکیم کی تجدید کاری کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے تمام یومیہ اجرتوں پر کام کررہے ورکروں کے بقایا اجرت واگُذار کرنے اور انہیں باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔منکوٹیہ نے چیف انجینئر کے ساتھ گرنائی ، ملہار، جب تھاٹھی،نیلی نالہ، کیمبل ڈانگا، مانڈ،ٹکری،بڈولہ، سناری، چک، پڈانو، سوئی، جکھاڑ، گندالہ، سین ٹھاکرن ،بٹل بالیاں، راتھیاں ، کوٹلی میگانی،سیال جٹان،کرمچی،ماسنر پنچایتوں اور اودہم پور قصبہ میں پانی کی قلت کا بھی مسلہ اُٹھایا ۔چیف انجینئر نے منکوٹیہ کو مسائل کا فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی