منڈی//انجمن تنظیم المومنین منڈی کی جانب سے امام بارگاہ منڈی میں عید میلادالنبی ؐکے حوالے سے سیرت النبی ؐکانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر بارگاہ رسالت معابؐ میں نعت خواں حضرات نے اپنے کلام پیش کئے اورسامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ و جماعت جامع مسجد المصطفیٰ منڈی مولانا سید اقرار حیدر زیدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر آخر زماں حضرت محمد مصطفیؐ کو دونوں جہانوں کے لئے رحمت بنا کر پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اللہ کے رسول ؐکے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفیؐ نے دنیا میں آ کر وہ انقلاب برپا کیا جس کی دنیا میں کو نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ رسول ؐنے اپنے اخلاق سے بنی نو انسان کواخلاقیات کاسبق سکھایا اورانہی اخلاقیات پر امت مسلمہ کو عمل کر کے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بتائے ہوئے فرموداد پر امت بہتر طریقے سے عمل کرے گی تو اس کی زندگی میں انقلاب آجائے گا۔ اس موقعہ پر انہوں امام جعفر صادق ؑکی ولادت کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی اور امام ؑ کی تعلیمات کو عام کرنے پر زور دیا۔