کوٹرنکہ //کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کوٹرنکہ میں منشیات کے مضر اثرات اور عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر کنڈی ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں منعقدہ اس بیداری پروگرام میں محکمہ کے ڈاکٹروں و دیگر آفیسران نے شرکت کی ۔چیف میڈیکل آفٰسر ڈاکٹر شمیم بھٹی کی ہدایت پر منعقدہ پروگرام کے دوران بولتے ہوئے بلاک میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ ملک بھر میں ا سوت 3.1کروڑ افراد شراب و دیگر نشہ آور اشیاءکا استعمال کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح پوری دنیا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد منشیات کے استعمال میں مبتلا ہو گئی ہے جن میں چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگ بھی شامل ہیں ۔آفیسر موصوف نے عام لوگوں کےساتھ ساتھ معززین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ منشیات کے مضر اثرات کے سلسلہ میں عام لوگوں کو بیدار کریں تاکہ نوجوان طبقہ کا رجحان اس جانب کم ہو سکے ۔