سانبہ //گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ میں’’منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں نوجوانوں کارول‘‘موضوع پر بین کالج سمپوزیم کاانعقاد کیاگیا۔سمپوزیم کامقصد نوجوانوں کومنشیات کے مضراثرات کے بارے میں جانکاری دینااورانہیں اپنی ذمہ داریوں کے تئیں رول اداکرنے کی طرف مائل کرناتھا۔اس موقعہ پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رکوال مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے منشیات کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کے رول کی اہمیت کواُجاگرکیااورنوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس سماجی برائی کوروکنے کیلئے آگے آکراپنارول اداکریں۔ قبل ازیں ایم ایس پٹھانیہ کنوینرکیرئیرکونسلنگ سیل جی ڈی سی نے استقبالیہ خطاب میں سمپوزیم کے اغراض ومقاصد بیان کیے۔سمپوزیم میں مختلف کالجوں کے چھ طلباء نے موضوع سے متعلق خیالات کااظہارکیا۔ اس موقعہ پرپروفیسر رینوراج پوت، ڈاکٹررن وجے سنگھ اورپروفیسر دلبیرسنگھ نے ججزکارول اداکیا اوربھونیش پرگال ،جی ڈی سی سانبہ کوپہلا،تجیندر کورجی ڈی سی سانبہ کودوسرااورجی ڈی سی کٹھوعہ کی نکیتا سمبیال کو بالترتیب تیسراانعام دیاگیا۔دوشرکاء کوتوصیفی اسنادوانعامات اورشرکت کاسرٹیفکیٹ تمام شرکاء کوعطاکیاگیا۔